ٹیکسلا انجینئرنگ کمپنی 11 نومبر سے ڈی لسٹ کر دی جائیگی، لاہور سٹاک مارکیٹ اعلامیہ

08 نومبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر)  لاہور سٹاک ایکسچینج کے اعلامیے کے مطابق ٹیکسلا انجینئرنگ لمیٹڈ   11 نومبر2013 ء سے   ڈی لسٹ کر دی جائے گی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج کے ترجمان کے مطابق   لسٹنگ ریگولیشن نمبر 30 (ون) (بی) کے تحت کمپنی نے دو یا دو سال سے ذیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کمپنی کا سالانہ اجلاس منعقد نہیں کیا۔   ریگولیشن نمبر 30 ۔(ون) (سی) جس کے تحت کمپنی کے خلاف وائینڈنگ اپ کا کیس چل رہا تھا۔  ریگولیشن نمبر30 ۔(ون) (ای) جس کے تحت کمپنی نے دو سال یا اس سے زیادہ عرصہ کے لئے سٹاک ایکسچینج کی سالانہ لسٹنگ فیس ادا نہیں کی۔