سوئی نادرن نے جدید چپ متعارف کرا دی، کوئی ریکارڈ تبدیل نہیں کر سکے گا

08 نومبر 2013

ملتان (سرفراز علی انصاری) سوئی نادرن گیس کمپنی نے خفیہ معلومات کو محفوظ رکھنے اور کرپشن کی روک  تھام کیلئے جدید الیکٹرانک چپ متعارف کرا دی چپ سیلز‘ بلنگ‘ ڈویلپمنٹ‘ آپریشنل‘ ٹاسک فورس اور آئی ٹی کے آفیسرز کو دی گئی ہیں ایک دفعہ استعمال کرنے پر مخصوص کوڈ تبدیل ہو جاتا ہے افسران کی ذمہ داری بڑھ گئی کوئی کسی کے کام میں مداخلت نہیں کر سکے گا تفصیلات کے مطابق ایس این پی پی ایل نے ایک جدید چپ متعارف کرائی ہے یہ چپ مختلف شعبہ جات کے افسروں میں تقسیم کی گئی ہیں چپ کے استعمال سے کمپیوٹرز میں موجود خفیہ ڈیٹا کو محفظو کیا جا سکتا ہے کیونکہ چپ کو ایک دفعہ استعمال کرکے جیسے دوبارہ کمپیوٹر  سے منسلک کیا جاتا ہے تو چپ کا  مخصوص کوڈ  خود بخود تبدیل ہو جاتا ہے ابتدائی طور پر یہ چپ سیلز ڈیپارٹمنٹ بلنگ ڈویلپمنٹ آپریشن‘ آئی ٹی  اور  ٹاسک فورس کے چند افسران کو دی گئی ہے اس حوالے سے سوئی گیس افسروں کا کہنا ہے کہ چپ ملنے سے ذمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے کوئی بھی افسر اب یہ نہیں کہ سکتا کہ میری غیر موجودگی میں کمپیوٹر ڈیٹا استعمال کرکے کرپشن کی گئی ہے۔