سردی کی آمد،خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (آئی این پی) ملک میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ، ضروری غذائی اشیا میں مہنگائی سے پریشان عوام ڈارئی فروٹس کی قیمت سن کر ہی کانپ جاتے ہیں۔کراچی میں سردیوں کی ابتدائی لہر آتے ہی بادام، پستہ،ا خروٹ، کشمش ، کاجو اور دیگر خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 100 سے 300 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان کے لیے سبزیوں، تیل و گھی اور دیگر ضروری غذائی اشیا کی قیمت ادا کرنا مشکل ہے۔