متعدد شوگرملوں کو ادائیگی روک دی گئی

08 نومبر 2013

اسلام آباد(آئی این پی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے دستیاب شدہ اسٹاک ریلیز کرنے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر، چارشوگر ملوں کو ادائیگی روک دی۔ ٹی سی پی نے اب تک اسی ہزار ٹن چینی کی ادائیگی کی ہے تاہم چینی کی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر چار شوگر ملوں کو انیس ہزارایک سو پچیانوے ٹن چینی کی ادائیگی روک دی۔