سکوک بانڈز سے اسلامک بینکوں کو سرمایہ کاری کے مواقع ملے،پرویزسعید

08 نومبر 2013

کراچی (آئی این پی) اسلامک بینکنگ کو اسلامی ممالک میں ہی مقبولیت حاصل نہیں بلکہ اس وقت دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جہاں اسلامک بینکنگ مقبول نہ ہو۔سٹیٹ بینک کے سابق ڈائریکٹر اسلامک بینکنگ ڈپارٹمنٹ اور برج بینک کے سابق صدر پرویز سعید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکوک بانڈز کے اجراء  سے اسلامک بینکوں کو سرمایا کاری کے مواقعے ملے ہیں۔ مگر اسلامک بینکوں کی طلب اس سے کہیں زیادہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں اسلامک بینکنگ کو پزیرائی حاصل نہیں۔ پرویز سعید کے مطابق ٹیکنکل بنیادوں پر فعال ہونا اور صارفین کی پسندیدگی اسلام بینکوں کی ترقی کا باعث ہے۔