ڈرون حملوں کیخلاف پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہر فورم پر آواز اٹھائی: انسانی حقوق ونگ

08 نومبر 2013

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد ، ملک اشفاق جلیانہ ،عمر حیات تبسم نے کہا  کہ ڈرون حملوں اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ہزاروں بے گناہ پاکستانی سویلین اور پاک فوج کے جوان شہید ہوئے  ، پیپلز پارٹی نے اپنے دو ر حکومت میں ہر فورم پر احتجاج اور آواز بلند کی۔