بھارت کا رویہ خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے: یوم شہدائے سیمینار
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر لاہوراور جموں کشمیر اتحاد فورم کے زیر اہتمام منصورہ میںیوم شہداء جموںکے حوالے سے سیمینار ہوا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مقصود حسین طاہر نے کہا کہ 5-6نومبر1947کومسلمانان جموں کوجس طرح ہزاروں کی تعداد میں تہہ تیغ کیا گیا وہ بھارت اور ہندو بنیا کے لئے آج بھی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے۔سیمینار میںکشمیر اتحاد فورم کے صدر خواجہ جہانگیر، لیاقت انور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرلاہور،مشتاق کشمیری،جہانگیر کشمیری،جہانزیب دیوانی،مقبول کشمیری نے شرکت کی۔