ورکنگ ویمن کیلئے قانون سازی کی جائے: سیمینار

08 نومبر 2013

لاہور(لیڈی رپورٹر) ورکنگ ویمن ملکی معیشت میں اہم کرداراداکررہی ہیں،انہیں حقوق کی فراہمی کیلئے صوبائی سطح پر ورکنگ ویمن پالیسی کا اعلان اور مؤثرقانون سازی کی جائے ۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ویمن ورکرز یونین کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کیا۔سیمینار کی صدارت ورکرز کنفیڈریشن پنجاب کے صدر چودھری یعقوب نے کی۔ ویمن ورکرزیونین کی صدر فوزیہ نورین،جنرل سیکرٹری شاہینہ کوثر،ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر نعیم چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ میاں طاہر ظہور، ثریا وسیر، صائمہ، عفت یامین، روبینہ اسلم، فضیلت اورو دیگر نے خطاب کیا ۔