داتا گنج بخش ٹائون میں ڈینگی ایمر جنسی ریسپارنس کمیٹی کا اہم اجلاس

08 نومبر 2013

لاہور(خبر نگار)داتا گنج بخش ٹائون میں ڈینگی ایمر جنسی ریسپارنس کمیٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت ایم پی اے ماجد ظہور نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کم متاثرہ یونین کونسلز میں IRS سپرے کروائیں اور ٹا ئون میں اِن ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلینس کو جا ری رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹا ئون میں واقع کباڑخانوں، قبرستانوں اور ٹا ئر شا پس کو بھی چیک کیا جائے اورجہاں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو وہاں فوری طوری پر اینٹی ڈینگی سپرے کر وایا جائے۔ما جد ظہور نے کہا کہ با رش کے باعث نشیبی علا قوں میںکھڑے پانی کی نکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔