’’ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی علاج گاہیں بنائی جائیں‘‘

08 نومبر 2013

لاہور(نیوزرپورٹر)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ربیز سے بچائو کی گائیڈز لائنز اور ہیلتھ سٹاف کی ٹریننگ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر قائد سعید ، ڈاکٹر ہما سعید پی ایم آر سی ، ڈاکٹر زرفشاں طاہر ، ڈاکٹر انجم بھٹہ ، ڈاکٹر نصرت نعمان آئی پی ایچ نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں  ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سطح پر ربیز ٹریٹمنٹ سنٹر قائم کئے جائیں گے جبکہ  مینجمنٹ اور علاج معالجہ کی ٹریننگ کی بھی فراہم کی جائے گی ۔ ماہرین نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او تمام سنٹرز کو ویکسین فراہم کرے گی انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز میں جانوروں میں ربیز اور ویکسین کی ریسرچ کے حوالے سے فنڈز مختص کئے جاچکے ہیں۔