محرم راہ حق میں سب کچھ قربان کرنے کا پیغام ہے:مفتی غلام اصغر صدیقی

08 نومبر 2013

لاہور  (خصوصی رپورٹر)   منہاج القرآن علما کونسل لاہور کے صدر مفتی غلام اصغر صدیقی نے کہا کہ محرم خدا کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کا پیغام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں استقبال محرم اور شہادت عمرفاروقؓ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ناظم لاہور غلام مرتضی، علامہ میر آصف اکبر، امداد شاہ، علامہ احمد بخش سیالوی، علامہ رفیق رندھاوا، علامہ اقبال نورانی سمیت منہاج القرآن علما کونسل لاہور کے تمام ٹائونز کے صدور اور ناظمین سمیت 60 کے قریب جید علما کرام نے شرکت کی۔