انٹرنیشنل کونسل کے زیراہتمام محفل نعت آج ہوگی
لاہور (خصوصی رپورٹر ) انٹرنیشنل نعت کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ سید حسنین محبوب گیلانی کی زیرصدارت محفل میلاد مصطفیؐ آج 8 نومبر بروز جمعہ بعد از نماز عشاء الحمرا ہال نمبر 1مال روڈ میں ہوگی جس میں ملک کے نامور ثناء خواں احمد رضا قادری‘ صغیر نقشبندی‘ رفیق ضیائ‘ دلاور حسین وارثی اور بلاول حسین وارثی گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔