کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی: کشمیر یوتھ
لاہور (پ ر) یوتھ فورم کشمیر کے زیراہتمام شہدائے جموں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب آفس میں ایک تقریب ہوئی جس کی صدارت چیف آرگنائزر یوتھ فورم کشمیر نے کی تسور سعید مرزا، نواب ریاض قریشی، احسن چٹھہ اور طارق احسان غوری نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ علامہ حسین احمد اعوان نے کہاکہ انشاء اللہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ تقریب میں رانا حسنین اختر، شیخ ظفر احمد، کپتان ضرار احمد، متین شیخ، محمد شفیق قمر، شیبا بٹ، حافظ طیب مدثر احمد اور شیخ مظہر احمد نے بھی شرکت کی۔