حکومت من پسند افراد کیلئے سیٹوں کی بندربانٹ کر رہی ہے:میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بلدیاتی انتخابات میں اپنے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے آپس میں سیٹیوں کی بندر بانٹ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لٹن روڈ پر پی پی 137 اور 138 کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے نئی حلقہ بندیوں کیلئے تمام حدود پھلانگ کر اسے بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔