پنشن کی رقم ہضم کرنے والے 2 بنک افسران کو 22 سال قید، جرمانے
لاہور (خبر نگار) غریب پنشنروں کی پنشن جعلی وائوچرز کے ذریعے خوردبرد کرنے والے نیشنل بنک کے دو افسران ملک مشتاق اور عرفان سکندر کو ایف آئی اے نے بنکنگ جرائم کورٹ 22 سال قید اور پونے تین تین کروڑ روپے جرمانے کی سزا کروا دی۔ ملزمان ملک مشتاق اور عرفان سکندر نے نیشنل بنک پنڈدادنخان میں تعیناتی کے دوران جعلی وائوچرز کے ذریعے 2 کروڑ 88 لاکھ روپے خورد برد کئے تھے۔ دونوں ملزمان پنشن کی رقم کے آگے اور پیچھے صفر یا ہندسہ کا اضافہ کرکے رقم بڑھا کر بھی وصول کرنے تھے۔ ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے کیس مکمل کرکے بنکنگ کرائم کورٹ میں کیس پیش کیا تھا۔