جرم ثابت ہونے پر منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 7 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ

08 نومبر 2013

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شفقت علی نے 9کلو چرس کے مقدمہ میں  ملوث ملزم کو  جرم ثابت ہونے پر7 سال قید اور1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنا دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کرملزم نعیم کے قبضہ سے مذکورہ منشیات برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کروا دیا تھا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا حکم دیا ہے۔  

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...