ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کا دورہ ماڈل ٹائون کچہری، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

08 نومبر 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید حامد شاہ نے گزشتہ روز ماڈل ٹائون کچہری کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا۔ فاضل جج نے سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچہری کے اطرف میں چار دیواری کو2 روز میں شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ فاضل جج نے جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔