سبزی منڈی میں نامعلوم شخص کی پراسرار ہلاکت

08 نومبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) سبزی منڈی کے علاقہ میں نامعلوم شخص   پراسرار طورپر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سبزی منڈی کے علاقہ میں مین سڑک پر پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم شخص کی لاش پڑی تھی۔ سڑک سے گزرنے والے افراد نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے فوری طورپر موقع  پر پہنچتے ہوئے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیاہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والا شخص  دیکھنے میں نشئی معلوم ہوتا ہے۔