لاہور میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس آئندہ برس مارچ میں ہو گی

08 نومبر 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ لیبر و انسانی وسائل انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO)  کے تعاون سے اگلے سال مارچ کے وسط میں لاہور میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس منعقد کرے گا جس میں جنوبی ایشیائی ممالک سمیت دنیا بھر سے لیبر اور ایمپلائز آرگنائزیشنز کے نمائندے، ماہرین، این جی اوز اور غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گی۔ اس امر کا انکشاف صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے آج سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بلائے گئے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔