22 وکلا کو سپریم کورٹ کی انرولمنٹ کر دی گئی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں پاکستان بار کونسل کے وائس چئیر میں سید قلب حسن پر مشتمل انرولمنٹ کمیٹی نے عارف گوندل ایڈووکیٹ سمیت22 وکلاء کو سپریم کورٹ کی انرولمنٹ کر دی ہے اس حوالے سے مذکورہ وکلاء نے کو الیفائی کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کے لئے انرولمنٹ حاصل کرنے والے وکلاء میں 12لاہور سے، 6 ملتان سے اور 4 کا تعلق بہاولپور سے ہے۔