این آئی سی ایل کیس کے ملزم اکرم وڑائچ کی گرفتاری کیلئے چھاپے

08 نومبر 2013

لاہور (خبر نگار) سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت کے بعد ایف آئی اے لاہور نے مطلوب ملزم سابق نائب ٹائون ناظم نشتر ٹائون اکرم وڑائچ کی گرفتاری کیلئے گزشتہ روز چھاپے مارے مگر ملزم قابو نہ آ کا۔ اکرم وڑائچ نے ایف آئی اے کو 42 کروڑ روپے کے 10 چیک دیئے تھے۔ جن میں ہر چیک 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کا تھا۔ تین چیک ڈس آنر ہونے پر اکرم وڑائچ کے خلاف 3 مقدمے درج کرائے گئے تو وہ ضمانت قبل از گرفتاری کرواکے پیش ہو  گئے مگر اب چوتھا چیک ڈس آنر ہونے پرایک اور مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔