فریج ٹھیک کرتے مکینک کرنٹ لگنے سے جاںبحق، ساتھی زخمی
لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں مکینک کرنٹ لگنے سے ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ سنگھ پورہ کا رہائشی نوجوان عاصم فریج، ٹی وی وغیرہ ٹھیک کرنے کا کام کرتا تھا۔گزشتہ روز وہ اپنے ساتھی محبوب کے ہمراہ دکان پر فریج کو ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کا زوردار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے ساتھی محبوب نے فریج کی تاریں اتارنے کی کوشش کی تو وہ بھی کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ قریبی دکانداروں نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ جہاںعاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ محبوب کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کے متعلق کسی نے کارروائی کے حوالے سے درخواست نہیں دی ہے۔ یہ اتفاقی حادثہ ہے۔