ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے 61ملازمین کو بحال کر دیا

08 نومبر 2013

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کے نکالے گئے 61ملازمین کو بحال کر دیا۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں قائم ڈویژنل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ محکمہ ماحولیات سے نکالے گئے ملازمین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 6تحصیلوں میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے قائم لیبارٹریز میں تین سالہ منصوبے کی تحت بھرتی کیا گیا،مگر حکومت نے ان لیبارٹریز کو مستقل کر کے تمام کنٹریکٹ ملازمین نکال دیئے ہیںاور من پسند افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ محکمہ نے عدالتی فیصلہ آنے سے قبل نئی بھرتی کیلئے کارروائی کیوں شروع کی۔ عدالت نے 61ملازمین کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔