فیروزوالا میں متعدد وارداتیں‘ شہری نقدی و دیگر اشیاء سے محروم‘ مزاحمت پر تشدد

08 نومبر 2013

فیروزوالا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر واقع آبادی داڈ والا میں ڈاکوئوں نے رحمت کے فارم میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر نقدی رقم‘ موبائل فونز چھین لئے۔ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر یاسر غفار سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ نامعلوم چوروں نے روش کے دیگر گھروں سے ہزاروں روپے کی نقدی چوری کر لی۔