غیر معیاری ادویات کی فروخت پر 7 میڈیکل سٹور مالکان کو جرمانے تابرخاست عدالت قید کی سزا

08 نومبر 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیئرمین ڈرگ کورٹ نے غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پر7 میڈیکل سٹور مالکان کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم دیا ہے جن میڈکل سٹور مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ان میں فیروز پور روڈ پر واقع رحیم کلینک، گارڈن ٹائون میں علی میڈیکل سنٹر، والٹن روڈ کے قریب چودھری میڈیکوز، باغبانپورہ میں طارق میڈیکل سٹور، والٹن روڈ اعجاز سٹور اور پی سی ایس آئی آر کالونی میں واقع فارمیسی شامل ہیں۔  

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...