دوہری شہریت: شہناز شیخ کیخلاف کیس کی سماعت، الیکشن کمشن کا وکیل بحث کیلئے طلب

08 نومبر 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید حامد شاہ نے سابق ایم این اے شہناز شیخ کے حوالے سے دوہری شہریت کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر الیکشن کمشن کے وکیل کو بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمشن نے عدالت میں استغاثہ دائر کیا کہ دوہری شہریت رکھنے پر شہناز شیخ کو نااہل قرار دے دیا گیا تھاجس سے وہ رکن اسمبلی نہیں رہیں لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ دوران رکن اسمبلی  ان کی جانب سے جتنی بھی مراعات حاصل کی گئیں وہ واپس لینے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی کارروائی کی جائے۔