3 فیکٹریوں اور دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

08 نومبر 2013

لاہور+  فیروز والا(نامہ نگاران) آتشزدگی کے 4 واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مناواں کے علاقہ میں واقعہ ایک ربڑ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا جبکہ سبزہ زار کے علاقہ میں ایک درزی کی دکان میں استری سے کپڑوں میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ کوٹ عبدالمالک کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کپڑا اور دیگر سامان تباہ ہو گیا۔ ریسکیو کے عملے نے جدوجہد کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ شاہدرہ میں مشینری تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر کنٹرول کر لیا۔