ڈینگی لاروا برآمدگی پر جنوری تا اکتوبر 2 ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمات در ج کئے گئے

08 نومبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب خان بیگ اور ڈی آئی جی آپریشن کے احکامات  پر ڈینگی لاروا ملنے پر یکم جنوری  سے 30 اکتوبر تک 2 ہزار 15 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ گزشتہ 4 ماہ میں 15 سو 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ ڈینگی کے حوالے سے  اقدامات نہ کرنے پر سابق ایس ایچ او نولکھا احسان اشرف بٹ کو بھی معطل کیا گیا۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی پر سٹی ڈویژن میں 5 سو 21 مقدمات‘ کینٹ ڈویژن میں 3 سو 62  مقدمات‘ سول لائن ڈویژن میں 2 سو 45  مقدمات‘ صدر ڈویژن میں 2 سو 27 مقدمات‘ اقبال ٹائون میں 3 سو 39 اور ماڈل ٹائون ڈویژن میں 3 سو 21 مقدمات درج کئے گئے۔