وزیر اعلیٰ سندھ جلد طویل رخصت پر جاسکتے ہیں، قریبی ذرائع اویس مظفر

08 نومبر 2013

 کراچی( سالک مجید) مستعفی وزیر بلدیات سید اویس مظفر کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ جلد رخصت پر جاسکتے ہیں اور آئندہ سال کے شروع میں سید اویس مظفر وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کی حیثیت سے سندھ کے سیاسی افق پر نمودار ہوں گے ۔دوسری طرف سید اویس مظفر کے سیاسی مخالف حلقوں کا کہنا ہے کہ اویس مظفر کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا ہے اب وہ اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کےلئے جلد وزیراعلیٰ سندھ بننے کاخواب دکھا رہے ہیں ۔