سندھ کے مفادات کو نظرانداز کرنے والے مسترد کردیئے جائیںگے‘علی اکبر گجر

08 نومبر 2013

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ کے مفادات کو نظر انداز کرنے والے بالآخر عوام کی طرف سے مسترد کر دئے جائیں گےسندھ کے عوام جان چکے ہیں کہ صوبائی حکومت اقتدار کی ریوڑیان بانٹنے میں مصر وف ہے اس لئے سندھ کے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے پانچ ماہ کی صوبائی حکومت مسلسل بادشاہ اوروزیر کے کھیل میں مصروف ہے جب کہ شاہ عبد الطیف بھٹائی کی دھرتی کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے سندھ کے پڑھے لکھے نوجوان ملازمتوں کے لئے در بد ر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، سندھ کا مزدور روزگار کی تلاش میں کشمور سے کراچی تک مارا مارا پھر رہا ہے سندھ کی صنعتیں امن و امان کی بدترین صورتحال کی وجہ سے بند ہوتی جارہی ہیںصوبے کا کاروباری طبقہ مایوسی کا شکار ہے جب کہ دوسری طرف صوبائی حکومت وزیر مشیر بنانے کی باریاں طے کرنے میں مصروف ہے صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کے مطالبے کو بلدیاتی انتخابات سے فرار اور عدالت عظمی کی حکم عدولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کبھی بھی بلدیاتی اداروں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا عدالت عظمی کے واضح احکا مات کے باوجود پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات سے فرار کی راہ اختیار کرنے کے لئے کبھی امن و امان کی مخدوش صورتحال کی آڑ لیتی ہے تو کبھی نئے اضلاع اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کے بہانے انتخابات کے التوا کی کوششوں میں مصروف نظر آتی ہے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...