ناصر عباس تارڑ کی وفاقی وزیر اوورسیز سے ملاقات
فرانس کی نامور سماجی سیاسی شخصیت ناصر عباس تارڑ نے گزشتہ روز لندن میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی پیر صدر الدین راشدی سے ملاقات کر کے انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز مقیم پاکستانی اپنی جان سے بھی زیادہ اپنے ملک پاکستان کی قدر کرتے ہیں۔ حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کرے۔ ناصر تارڑ نے وفاقی وزیر کو فرانس کے دورے کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے ناصر عباس تارڑ کی دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وہ چاہتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں جس کیلئے وہ کوشاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے ناصر عباس تارڑ سے کہا کہ وہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق اپنی تجاویز دیں تاکہ انہیں حل کیا جا سکے۔
لندن کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے ظہرانہ
لندن : کنزرویٹو پارٹی لندن کے ڈائریکٹر اور سید قمر رضا کی طرف سے لارڈ چانسلر اور سیکرٹری آف سٹیٹ فار جسٹس کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کنزرویٹو پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران، وزرائ، ممبران پارلیمنٹ اور پاکستان کے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات پر زور دیا گیا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ تقریب میں شریک افراد نے سید قمر رضا کی پاکستان و برطانیہ کے لئے کی گئی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سید قمر رضا ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر صحافی صرف دل سے پاکستان و پاکستانی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور برطانیہ و پاکستان کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ کر دیا
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو ...
اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے,انہیں لے کر آئیں,عدالت سابق ...
چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد ...
گجرات: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل
گجرات ۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی ایف آئی آر کے مطابق باپ نے ...
وفاقی کابینہ: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈ فیس میں کمی کی ...
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+این این آئی) وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک کے ...
وفاقی کابینہ: تارکین وطن سمگلنگ آرڈیننس، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی ...
ملک دشمن قوتیں ارض پاک کو نظریاتی و فکری بنیاد پر تقسیم کر کے اسے غیر ...
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ...