ڈی ایچ اے سٹی منصوبہ تعمیراتی دنیا میں انقلاب لائے گا ‘بریگیڈ یر محمد رفیق
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ کے عہدے داروں کے وفد نے ڈی ایچ کے منصوبے ” ڈی ایچ اے سٹی کراچی“ ( ڈی سی کے ) پروجیکٹ کے محل وقوع کا دورہ کیا۔ سپر ہائی پر بننے والے ڈی سی کے پروجیکٹ کی سائٹ پہ ترقیاتی سرگرمیاں انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہیں اور علاقے میں چاروں طرف گریڈرز ‘ بلڈوزر ایکسیویٹر اور ٹریکٹرز کام کرتے نظر آتے ہیں جبکہ 3ہزار سے زیادہ افرادی قوت پیشہ وارانہ جذبے کے ساتھ پروجیکٹ کی تکمیل میںشب و روز مصروف عمل ہے۔ ڈی سی کے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈ یر محمد رفیق نے بتایا کہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی ملک کا پہلا منظر ‘ مستحکم اور سرسبز رہائشی پروجیکٹ ہے۔ جو انٹر نیشنل ریٹنگ کے لئے امریکہ کی ہارورڈیونیورسٹی میںزیر غور ہے۔ بریگیڈیئر محمد رفیق نے بتایا کہ مقامی لوگوں کو ڈی سی کے تعمیراتی پرجیکٹ میںترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں بھی فراہم کی گئی ہے جس سے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی میںاضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تعمیراتی دنیا میں انقلاب لائے گا۔