زمرد خان کی الریاض آمد

08 نومبر 2013

الریاض  .... لیاقت انجم ....
پاکستان بیت المال کے سابق چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما زمرد خان کی الریاض آمد پر پی پی پی کی مقامی تنظیم نے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا ۔اس تقریب کی صدارت پی پی پی الریاض کے صدر فیاض خان نے کی اور نظامت کی ذمہ داری جنرل سیکریٹری رانا خالد نے احسن طریقے سے نبھائی۔ اعزازی مہمان راجہ ذوالفقار تھے۔تقریب میں پاکستان کیمونٹی الریاض کی تمام سیاسی وسماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سکندر کیس اسلام آباد واقع کے بعد سے زمرد خان کا نام ہر خاص و عام کے لئے جانا پہچانا ہے۔
 زمرد خان کی الریاض آمد ان کے فلاحی پراجیکٹ پاکستان سویٹ ہوم کے سلسلے میں تھی۔ پاکستان سویٹ ہوم ہزاروں یتیم بچوں کی پناہ گا ہ ہے جہان ان کے رہنے، کھانے پینے اور تعلیم و تربییت کا انتظام ہے۔ اس تنظیم کا مرکزی آفس اسلام آباد میںہے اور پاکستان کے28 شہروں میں اس کی شاخیں ہیں ۔ زمرد خان نے کہا کہ اس سے پہلے میں نے ساری زندگی آپنی انا کی خاطر کام کیا، سیاست کی ،گلیاں نالیاں بنوائیں کہ لوگ بولیں زمرد اچھا آدمی ہے۔ لیکن وہ سب کچھ یہ سکون نہ دے سکا جو ایک یتیم کے چہرے پر مسکراہت دیکھ کر ملتا ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ میری اصل زندگی صرف پچھلے تین چار سال کی ہے جو ان یتیموں کی خوشیوں کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اللہ تعالٰی کو دیکھنا ہوتو یتیم کی آنکھوںمیں دیکھیں جب وہ مسکرا رہا ہو۔ 
تقریب سے راجہ ذوالفقار،  پاکستان رائٹرز کلب کے صدر فیض احمد نجدی،  ایم کیو ایم کے عزیز خان،  پاکستان انٹرنیشنل سکول کے پرنسپل  محمدتنویر خان،مجلسِ پاکستان کے رانا روٗف،  انویسٹر فورم کے صدر خالد چوہدری، اے این پی کے ظہور خان،  انویسٹر فورم کے ممبر ممتاز خان،  مکتبہ دار الاسلام کے فیصل علوی،  قاری عزیز الرحمٰن اور پی پی سعودی عرب کی مرکزی نتظیم کے رکن کریم خان نے تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے زمرد خان کے سویٹ ہوم پراجیکٹ کو بہت سراہا اور اس کے لئے آپنی آپنی تنظیموں اور فورمز کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔  اسلام آباد واقع کے حوالے سے زمرد خان کی بہادری کی تعریف بھی کی گئی۔ 
سویٹ ہوم پراجیکٹ کو سپورٹ کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران خالد چوہدری، محمد تنویر خان، رانا روُف، ظہور خان، عزیز خان، قاری عزیز الرحمٰن، پروفیسر علوی، راجہ ذوالفقار اور محمد ریاض راٹھور ہیں۔
زمرد خان کو ان کی بہادری اور خدمات پر میڈل پہنایا گیا اور دو شیلڈیں بھی دی گئیں۔ بزم ارباب الریاض کی طرف سے وسیم ساجد، یونس اور جاوید اختر جاوید نے میڈل پہنایا اور راجہ ذوالفقار اور پی پی الریاض کی طرف سے شیلڈیں پیش کی گئیں۔پاکستان سویٹ ہوم اور زمرد خان کے سکند رپر جھپٹنے والے واقعات کی ایک ویڈیو بھی تقریب کے شروع میں دکھائی گئی۔ صدرِ محفل فیاض خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔پاکستان سویٹ ہوم پراجیکٹ کی تعریف کی اور پی پی الریاض کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔