بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے‘ غنویٰ بھٹو

08 نومبر 2013

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں حکومت وقت کا من پسند بلدیاتی نظام ان علاقوں میں حکومتی بااثر افراد کو کامیابی دلانے کیلئے نئی حلقہ بندی اور اس سلسلے میں مقامی لوگوں کے داخل کئے گئے اعتراضات اور عشرہ محرم کے باوجود جلد بازی میں الیکشن منعقد کرنے کے اعلان نے مذکورہ بلدیاتی انتخابات کو متنازعہ بنا دیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ آزادانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے اقتدار نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ ستر کلفٹن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہاکہ ان کی پارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔