پنجاب اور واپڈا حکام نوٹس لیں

08 نومبر 2013

مکرمی! میں ایک غریب نادار عورت ہوں۔ سوا مرلے کے گھر میں رہائش پذیر ہوں۔ میرے گھر می ایک بلب‘ ایک پنکھا اور بوقت ضرورت ایک واٹر پمپ چلتا ہے۔ واپڈا کے میٹر ریڈر نے 900 اضافی یونٹ ڈال کر مجھے 19000 کا بل بھیج دیا۔ جسے ٹھیک کروانے کیلئے باقاعدہ درخواست دی گئی۔ انسپکٹر میٹر ریڈنگ نے تصدیق کی کہ واقعی 900 یونٹ زیادہ ہیں جو ٹھیک کروا دئیے ہیں نہ تو یونٹ ٹھیک ہوئے اور نہ ہی رقم کم کی گئی الٹا میٹر ہی کاٹ دیا۔ میں ایک غریب عورت ہوں۔ جو دو وقت کی روٹی بھی نہیں پوری کر سکتی۔ 19000 ہزار بل کہاں سے دوں۔ میری خادم اعلیٰ پنجاب اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ مجھے انصاف دلائیں۔ اللہ آپ کو اجر دے گا۔ سلمیٰ بی بی قائد ملت کالونی کوٹ لکھپت لاہور