اولڈ ایج بینیفٹ پنشن میں اضافہ کیا جائے

08 نومبر 2013

مکرمی! اولڈ ایج بینیفٹ سکیم کے تحت حکومت عمر رسیدہ شہریوں کو جو پنشن ادا کر رہی ہے وہ موجودہ ہوشربا مہنگائی کے لحاظ سے انتہائی کم ہے جبکہ دیگر محکموں کے ریٹائرڈ ملازموں کی پنشن ہر سال بڑھائی جاتی ہے جبکہ ہمیں اس سے مستفید نہیں کیا جاتا۔ اس قلیل رقم میں گزارا کرنا بہت مشکل ہے حکومت سے اپیل ہے کہ اس پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے۔(العارض نذر حسین گلی نمبر 17 مکان نمبر 15 نیو شالیمار کالونی ملتان روڈ لاہور۔