مکرمی! آج کل لڑکیوں کے اغوا اور معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی روز مرہ کا معمول بن گئے ہیں اخبارات میں ہر روز اس قسم کی چار پانچ خبریں تو روز ہوتی ہیں جبکہ اس قسم کے واقعات انسانیت کی توہین اور تذلیل ہیں۔ ہماری اخلاقی حالت اس قدر تباہ ہو چکی ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کو صرف کھلونا سمجھا جا رہا ہے اسلام کی سزائیں سخت ضرور ہیں لیکن ان پر عملدرآمد اگر ہو تو شاید بہت سی لڑکیوں کی عزت محفوظ ہو جائے اگر ان میں ملوث لوگوں کو سرعام پھانسی دی جائے تو شاید پھر کوئی ننگ انسانیت ایسی حرکت کا سوچے بھی نہ۔ شیطان کے چیلے اس قسم کی حرکات کرکے اللہ کے غضب کو للکار رہے ہیں۔ (ریحانہ سعیدہ‘ برنی روڈ گڑھی شاہو لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024