ان خیالات کا اظہارروسی وزیرداخلہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں روس کے دورے پر آئے آئرش وزیرداخلہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ ایران ایک بڑی طاقت ہے اور روس دل کی گہرائیوں سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی مخالفت کرتا ہے تاہم ماسکو تہران کے جوہری پروگرام پراقوام متحدہ کی جانب سے لگائی جانیوالی پابندیوں کی حمایت کریگا. ایک سوال کے جواب میں لاروف کا کہنا تھا کہ یوروزون کودرپیش مالی بحران کے حل میں مدد دینے کے لیے ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقتیں یورپ کی مدد پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران زدہ یورپی معیشتوں کی مدد کے لیے آئی ایم ایف کے ذریعے برکس گروپ میں شامل برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ جیسی ریاستیں یورو زون کے ملکوں کو قرضے فراہم کر سکتی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38