آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اس کے علاوہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں سات، لاہور سولہ، مظفرآباد اور مری میں آٹھ، ملتان سترہ، کراچی بائیس، پشاور تیرہ، گلگت میں ایک اور فیصل آباد میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے