بلاول بھٹو کا بھارت پر الزام، کشمیر مسئلے کے حل پر زور

May 08, 2025 | 16:06

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت یہاں جج جیوری اور جلاد کا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل بھارتی جارحیت برداشت کر رہا ہے اور بھارت مسلسل جھوٹے الزامات بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا رہا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ جب تک کسی پر الزام ثابت نہ ہو وہ معصوم ہوتا ہے اگر مجھ پر الزام لگانا ہے تو ثبوت کے ساتھ لگائیں اور کم از کم ٹرائل کا حق تو دیا جائے انہوں نے کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا اور کہا کہ یہ تنازع بھارت خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اور جب تک یہ حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کا ہدف فوج نہیں بلکہ عام شہری اور بچے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے اور دنیا کی کوئی بھی خودمختار ریاست جنگی حالات میں جواب ضرور دیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مقصد بہت بڑا ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے نہ پاکستانی عوام کو اور نہ کشمیریوں کو دہشت گردی پر انحصار کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نہ صرف خطے میں بدامنی کا باعث ہے بلکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی بھی قسم کا تصادم انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے

مزیدخبریں