حنا الطاف بھارتی اداکاروں پر برس پڑیں

May 08, 2025 | 15:35

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے موجودہ صورتحال پر آواز بلند کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کریں اور اُن پاکستانی فنکاروں سے بھی فاصلہ اختیار کریں جو اپنے ملک کے حق میں بولنے سے گریز کرتے ہیں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں حنا الطاف نے بغیر کسی کا نام لیے بھارتی فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے اور دونوں ممالک میں ہونے والے معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت دوسری جانب خوشی اور جشن منایا جاتا ہے، جو دل توڑ دینے والی بات ہے حنا الطاف نے کہا کہ پاکستانی عوام اُن بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کریں جو جنگ کو بڑھاوا دیتے ہیں اور ساتھ ہی اُن پاکستانی فنکاروں سے بھی محتاط رہیں جو پاکستان میں رہتے ہیں مگر جب بات وطن کی ہو تو خاموشی اختیار کرتے ہیں اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سرحد پار سے جنگی بیانات آتے ہیں تو ہم پھر بھی امن اور دوستی کی بات کرتے ہیں لیکن یہ یکطرفہ رویہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ ہمیں اُن لوگوں سے جُڑنے کی ضرورت ہے جو دکھ کی گھڑی میں سچ کے ساتھ کھڑے ہوں اور ملک کے وقار کا ساتھ دیں حنا الطاف کا مؤقف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور کئی صارفین ان کے موقف کی حمایت میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں

مزیدخبریں