پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل آزادی مارچ کیس میں بری

May 08, 2025 | 14:11

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ سے متعلق درج مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل کو دونوں کیسز سے بری کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سنایا، جنہوں نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ زرتاج گل کے خلاف مقدمات میں شواہد ناکافی ہیں لہٰذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ عدالت نے مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کے کیس کی سماعت کو 27 مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں اور ان مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر اہم رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں