بھارتی میزائل حملے کھلی جارحیت، فوج نے بھرپور جواب دیا، دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، سیاسی رہنما

May 08, 2025

اسلام آباد‘ لاہور‘پشاور‘کراچی (نمائندگان‘خصوصی نامہ نگار‘نامہ نگار) وفا قی وزیر حنیف عباسی‘وفاقی وزیر محمد جنیدانورچوہدری‘ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ‘وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی‘ وزیراعلی علی امین گنڈاپور ‘فضل الرحمن ‘شیخ رشید‘آصفہ بھٹو‘ حافظ نعیم الرحمن‘مریم اورنگزیب ‘ خواجہ سعد رفیق ‘شیری رحمن‘راجہ پرویز اشرف ‘ چوہدری شافع حسین ‘شرجیل انعام میمن‘ سراج الحق ‘عارف خان سندھیلہ ‘اختر ڈار‘ریحانہ امتیاز ڈار‘ ہمایوں خان نے بھارتی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میزائل حملے کھلی جارحیت اور ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا‘ پاکستانی قوم متحد ہے۔ بلوچستان کے عوام دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔پاکستان ایک پْرامن ملک ہے، ہم نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں کی لیکن یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی۔ تو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں‘ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے۔مساجد اور سویلین آبادی کو بھارت نے نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔ بھارت کا میزائل حملہ کھلی جارحیت ہے‘پاک فو ج نے بھرپور جواب دیا ہے۔ مریدکے ‘مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی مساجد پر حملے کئے جو ایک بزدلانہ کارروائی ہے۔ملکی دفاع پر سمجھوتہ کسی صورت نہیں کرینگے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رائیونڈ  میںمولانا محمود میاں کی عیادت ۔ کراچی میں وزیراعلی سندھ نے پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر ہم سب ایک ہیں۔

مزیدخبریں