ثالثی کی پیشکش، چاہتے پاکستان بھارت میں کشیدگی ختم ہو: ٹرمپ

May 08, 2025

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ ختم ہو۔ اگر میں مدد کرسکتا ہوں تو حاضر ہوں گا، دونوں ممالک کو اچھی طرح جانتا ہوں، انہیں کام کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

مزیدخبریں