کاہنہ‘شیخوپورہ‘ قصور‘ اوکاڑہ‘ گجرات میں پولیس مقابلے ‘  5 ڈاکو ہلاک

May 08, 2025

شیخوپورہ‘ قصور‘ اوکاڑہ‘ گجرات‘کاہنہ‘ فیروز والہ (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تھانہ سٹی پھولنگر کی سب انسپکٹر کی وائرلیس اطلاع پر کارروائی، پل پرناواں پر پولیس مقابلے میں ایک نامعلوم ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو موقع سے فرار ہو گئے۔ شیخوپوہ‘ تھانہ صدر کے علاقہ مدار روڈ پر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ڈاکوئوں نے پولیس وین کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ اوکاڑہ‘ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ پولیس کے ساتھ مقابلہ میں خطرناک ڈاکو کراس فائرنگ میں مارا گیا۔ مقابلہ تھانہ گوگیرہ کی حدود میں ہوا۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو اصغر بنکوں سے رقم لیکر نکلنے والوں کو لوٹنے والوں کا سرغنہ نکلا۔ گجرات میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم عثمان نارووال میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔کاہنہ میں  پولیس مقابلے میں سنگین جرائم کی78 وارداتوں میں مطلوب ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

مزیدخبریں