منہ توڑ جواب کے بعد ترجمان بھارتی وزارت خارجہ میڈیا کے سوالوں سے خوفزدہ

May 08, 2025

 نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت کے ہاتھ پاں پھول گئے،ابھی تک اپنے نقصانات کا اندازہ بھی نہ لگا سکے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سوالوں سے خوفزدہ ہوگئے،پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کا سامنا نہ کرسکے،پریس بریفنگ میں بھارت میں ہونے والے نقصانات کو کئی ذکر نہیں کیا گیا ۔۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان صحافیوں کی جانب سیگرتے ہوئے طیاروں سے متعلق سوالوں کے ڈر سے پریس بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے،صحافیوں نے سوال پوچھنے کی کوشش کی تو کہا ابھی جنگی صورتحال ہے،سوالوں کا جواب نہیں دے سکتا۔

مزیدخبریں