نیو یارک (نیٹ نیوز) امریکا میں ایک بچے نے اپنی والدہ کے فون سے 70 ہزارلولی پاپ آرڈر پر منگوا کر 4200 ڈالر خرچ کر دئیے۔ امریکی ریاست کینٹکی نے شہر لیکزنگٹن کی رہائشی ہولی لے فیورز کا کہنا تھا کہ ان کو اپنے گھر کے دروازے پر تین ڈبے دیکھ کر شدید حیرانی ہوئی۔ ہر ڈبے میں 2340 لالی پاپ موجود تھے۔ ہر ڈبے کی قیمت 130 ڈالر ہے جس سے 30 ڈبوں مجموعی قیمت 4200 ڈالر بنتی ہے۔
امریکہ: بچے نے ماں کے فون سے 70 ہزار لالی پاپ آرڈر کر دیئے
May 08, 2025