اسعد عبید کی قیادت میں وفد کی مرکز اہلحدیث آمد،پروفیسر ساجدمیر کی وفات پر تعزیت  

May 08, 2025

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے اعلیٰ سطحی وفد نے ناظم شعبہ نشرواشاعت و ڈائریکٹر امور خارجہ مولانا حافظ اسعد عبید کی سربراہی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکز راوی روڈ لاہور میں قائم مقام امیر مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب اور دیگر علماء سے ملاقات کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی طرف سے سابق مرکزی امیر سنیٹر پروفیسر ساجدمیر کی وفات پر تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد میں مفتی شاہد عبید، مولانا حافظ مجیب الرحمن اور مولانا حق نواز شامل تھے۔ وفد نے کہا مرحوم کی تمام زندگی نا موس رسالتؐ، عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ کے تحفظ، دینی و مذہبی قوتوں کے شانہ بشانہ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد میں گزری۔ مرحوم کا ہمارے اکابرین و اسلاف کیساتھ باہمی محبت و احترم کا رشتہ تھا۔ مرحوم سنیٹر پروفیسر ساجدمیرؐ  کی اسلام اور ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین اورمحافظ ختم نبوت اورمحب وطن سیاستدان سے محروم ہو گیا۔ ملاقات میں حافظ محمد یونس آزاد، قاری مشتاق احمد فاروقی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم سلفی، حافظ عبدالغفار ثاقب اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں