لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں بہادر مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملی نغمے پلے کئے۔ الحمراء نے قومی وحدت کا جذبہ و ولولہ تازہ کرنے کیلئے قومی پرچم لہرا دیا جو امن وسلامتی کا نشان ہے۔ چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا پوری قوم دفاع ِ پاکستان کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فنون لطیفہ سے وابستہ تمام شعبوں سے منسلک افراداپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہیں۔دشمن کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا پاک فوج کے بہادر سپوت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے وطن کی حفاظت کررہے ہیں۔
پاکستان پرامن ملک ،دشمن کی بزدلانہ کاروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے:رضی احمد
May 08, 2025