نیشنل سکول آف پبلک پالیسی :’’گفت و شنید کی مہارت‘‘ پر تربیتی ورکشاپ  

May 08, 2025

لاہور(لیڈی رپورٹر)نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے گزشتہ روز ’’گفت و شنید کی مہارت‘‘ پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔گفت و شنید کی مہارت پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ای ڈی آئی نے پیچیدہ حکمرانی کے ماحول میں قیادت اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کیلئے کیا تھا۔ ورکشاپ میں میں 50 سے زائد شرکاء نے سرکاری و نجی دونوں شعبوں کے پیشہ ور افراد کے متنوع مرکب کی نمائندگی کی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج، نیسپاک، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ، نادرا، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور پنجاب منرل ڈیولپمنٹ کمپنی کیساتھ ساتھ اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، الفلاح انشورنس کمپنی، اور واٹر انجینئرنگ ٹیکنالوجیز جیسے اہم اداروں نے شرکت کی۔ رسمی افتتاحی سیشن میں، ڈاکٹر نوید الٰہی، Dean EDI نے عوامی پالیسی کے پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید حکمت عملی کیساتھ سینئر پیشہ ور افراد کو بااختیار بنانے کے انسٹی ٹیوٹ کے عزم کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر اعجاز منیرنے ایک انتہائی مفید اور کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر ای ڈی آئی کو سراہا۔ ورکشاپ میں ممتاز مہمان مقررین جن میں ڈاکٹر سعد بی ملک، ڈاکٹر جواد سید، لمز میں پروفیسر اور شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، پنجاب پولیس نے شرکت کی۔ مقررین نے زبانی اور غیر زبانی مواصلات کے اہم کردار پر زور دیا۔

مزیدخبریں